Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی بلاگر کا سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کا الزام

شائع 06 جون 2020 06:39am

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں سنتھیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس واقعے سے متعلق امریکی سفارت خانے کو آگاہ کیا تھا لیکن اس وقت پاکستان اور امریکا کے مابین ’’پیچیدہ‘‘ تعلقات کی وجہ سے موزوں ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

سنتھیا کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستانی منگیتر نے اس حوالے سے حقائق سامنے لانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر بھی ایوان صدر میں ان کے ساتھ بد سلوکی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت میں ایسا کوئی قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ سوشل میڈیا پربہت  سے الزامات لگا رہی ہیں اور انہوں نے خاتون ہوتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر پر بھی سنگین الزام تراشی کی ہے۔

واضح رہے کہ سنھتیا رچی نامی امریکی شہری اور بلاگر گزشتہ کئی دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی کی قیادت کی نجی زندگی سے متعلق خفیہ معلومات افشا کرنے کا دعویٰ کررہی ہیں۔

پی پی پی نے سابق چیئرپرسن  بے نظیر بھٹو سے متعلق بلاگر کے نفرت انگیز تبصروں کے اخلاف ایف آئی اے کے سائبر ونگ  میں شکایت بھی درج کروا چکی ہے۔

دوسری جانب سنتھیا رچی کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انہیں خاموش کروانے کے مسلسل ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہے۔

https://twitter.com/i/status/1268994498417352717